ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرانی پنشن اسکیم :25 اکتوبر کو سرکاری ملازمین کی ہڑتال

پرانی پنشن اسکیم :25 اکتوبر کو سرکاری ملازمین کی ہڑتال

Sun, 21 Oct 2018 20:20:11    S.O. News Service

لکھنؤ21اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پرانی پنشن اسکیم بحالی کے مطالبات کے ساتھ اتر پردیش کے سرکاری ملازمین 25 اکتوبر سے تین روزہ ہڑتال کریں گے۔ملازم، ٹیچر، افسر پرانی پنشن بحالی منچ کے صدر ڈاکٹر دنیش چند شرما نے اتوار کو دعوی کیا کہ حکومت کے اعلیٰ افسران یہ تو مان رہے ہیں کہ نئی پنشن اسکیم میں کچھ نہ کچھ نقصان ملازمین کا ہو رہا ہے لیکن وہ یہ بات حکومت کو سمجھانے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں لہذا 26،25 اور 27 اکتوبر کو ہونیوالی سہ روزہ ہڑتال ہوکر رہے گی۔انہوں نے منچ کے ضلع کوآرڈینیٹروں اور سربراہوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سبھی اپنے اپنے سطح پر افسران کو مرکز سے جاری ہڑتال کی نوٹس دستیاب کرا دیں۔


Share: